(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو کم عمری میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
عینی زیدی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی دیر سے کرنی چاہیے،میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور میں کسی کو بھی نہیں کہوں گی کہ اتنی جلدی شادی کریں حالانکہ جلدی شادی کرنے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے جلدی شادی کرنے کے لیے زیادہ تر یہی کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے بھی جلدی بڑے ہو جاتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں لیکن یہ انسان کی اپنی شخصیت کے لیے صحیح نہیں ہوتا کیونکہ چھوٹی عمر میں انسان خود سمجھدار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے زندگی میں بہت سے غلط فیصلے کرتا ہے جو تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی گلوکار ایلٹن جان کی دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی
عینی زیدی نے کہا کہ میری نظر میں شادی کی صحیح عمر 23 یا 24 سال ہے، پہلے انسان اپنی تعلیم مکمل کرے، سمجھدار ہو جائے اور پھر شادی کرے ورنہ بہت مشکل ہو جاتی ہے۔