(24نیوز)سعودی عرب نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کی طرز پر اپنے ملک میں لیگ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم مہنگی ترین کرکٹ لیگ کروانے کی خبروں میں سچائی نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ڈرافٹس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپوں میں خریدا تاہم اِن میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔
سعودی عریبیئن کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشال نے جدہ میں آئی پی ایل نیلامی کے موقع پر کہا کہ ملک میں کرکٹ کے کھیل سے دلچسپی بڑھ رہی ہے، جلد فرنچائزز کیساتھ مل کر ٹورنامنٹ تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔