الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اچھی خبر،مانگ میں مسلسل اضافہ

Nov 27, 2024 | 13:21:PM

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال اب تک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق بسوں و ٹرکوں کی فروخت میں 82 فیصد، جیپوں، پک اپ میں 60 فیصد، رکشوں و موٹر سائیکلوں میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔

شرح سود میں کمی اس اضافے کی ایک وجہ ہے، سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر147.78 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خرچ 120.028 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 23.12 فیصد زائد ہے۔


 

مزیدخبریں