( احمد منصور )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوژیا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی ، علاقائی استحکام کیلئے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باہمی اعتماد بڑھانے اور تعاون پر زور دیا، جبکہ ژانگ یوژیا نے پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تعریف کی اور دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔جنرل ژینگ نے جی ایچ کیوآمدپریادگارشہداپر بھی حاضری دی۔