جنوبی کوریا: سیؤل میں ریکارڈ برفباری، 2 افراد ہلاک

Nov 27, 2024 | 14:49:PM
جنوبی کوریا: سیؤل میں ریکارڈ برفباری، 2 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ریکارڈ برفباری کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدید برفباری سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا، بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، 200 سے زائد پروازیں اور 70 فیری سروسز بھی معطل ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ عمارتوں، تعمیراتی سائٹس سے گرنے والے ملبے سے کئی راہ گیر زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نومئی ٹوکاپلان ناکام،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہنڈرڈ کرمنلز کا گروہ ہے، مریم اورنگزیب

جنوبی کوریا کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ہے ، سیؤل میں 1907ء کے بعد یہ سب سے زیادہ برف باری ہے۔