فلم"سن آف سردار"کے ہدایتکار کا بیٹا کارحادثے میں ہلاک

ایک دوست بھی ہلاک،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،ڈرائیورنشے کی حالت میں تھا

Nov 27, 2024 | 15:22:PM

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ ہدایتکار اشونی دھیر کا بیٹا خطرناک روڈ حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ جلاج دھیر 23 نومبر کو ممبئی کے وِلے پارلے ہائی وے پر ہونےوالے ایک خطرناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گیا،حادثے میں جلاج کے ساتھ اس کا ایک دوست سارتھک کوشک بھی ہلاک ہوا جبکہ کار میں موجود دیگر دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ ہدایتکار کا بیٹا جلاج اور ان کے دوست گورے گاؤں ایسٹ میں ایک پارٹی کے بعد صبح تین بجے ڈرائیو پر نکلے تھے جہاں تیزرفتاری کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آگیا،گاڑی 120-150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جارہی تھی جبکہ ڈرائیور ساحل میندھا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو تیز رفتاری اور نشے میں ہونے کے باعث گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ریما خان اور طارق شہاب کی شادی کی 13ویں سالگرہ پرواشنگٹن میں تقریب

حادثے کے بعد اس کے ساتھ موجود ایک دوست جِمی نے پولیس کو اطلاع دی توجائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے ڈرائیور ساحل کو حراست میں لے لیا۔ 

اشونی دھیر نے عطیتھی تم کب جاوگے اور سن آف سردار جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے، جلاج اپنے والد کے ساتھ ان کی نئی فلم "حساب برابر" کی گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں نمائش کے لیے جانے والے تھے۔

 

 

مزیدخبریں