آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Nov 27, 2024 | 15:34:PM
 آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عمل درآمد ناممکن ہوگیا جبکہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ٹماٹر کی قیمت 700 روپے کلو تھی۔

راولپنڈی میں سرکاری نرخنامہ نظرانداز کرکے اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کی جاری ہے، 180 روپے کلو سرکاری قیمت کے برعکس عام مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

آلو کے سرکاری نرخ 88 روپے فی کلو ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت کیا جا رہاہے، نجی ٹی وی کے مطابق پیاز 160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہوگئے

زندہ برائلر مرغی کے سرکاری نرخ 333 روپے کلو ہیں ان کے برعکس عام مارکیٹ میں مرغی 350 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 483 روپے کلو ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 550 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔