ڈوپ ٹیسٹ کیلئے نمونہ دینے سے انکار،بھارتی ریسلر پر 4 سال کی پابندی عائد 

Nov 27, 2024 | 15:36:PM

( 24نیوز)ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی ریسلر بجرنگ پونیا پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے نمونہ دینے سے انکار پر ریسلر کو 4 سال کی معطل کردیا ہے۔مارچ 2024 میں قومی ٹیم کے ٹرائلز کے دوران بجرنگ پونیا سے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے یورین سیپمل مانگا گیا تھا تاہم انہوں نے دینے سے انکار کردیا تھا۔ریسلر کو آرٹیکل 10.3.1 کی خلاف ورزی (یعنی جان بوجھ کر ٹیسٹ سے انکار) پر پابندی کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب ریسلنگ کی عالمی گورننگ باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ تنظیم (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے بھی اپریل میں بجرنگ کو معطل کردیا تھا، جس کے بعد بھارتی ریسلر نہ صرف مقابلوں میں حصہ لینے سے قاصر ہوں گے بلکہ معطلی تک کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی ادا نہیں کرسکیں گے۔ 

سماعت کے دوران پونیا نے دلیل دی کہ جانچ کے لیے نمونہ دینے سے ان کا انکار جان بوجھ کر نہیں تھا بلکہ عدم اعتماد کی وجہ سے ایسا اقدام اٹھایا  تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نمونہ جمع کرنے والی کٹس کی معیاد بھی ختم ہوچکی تھی۔

مزیدخبریں