(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اپنے چھ بچوں سے ملاقات کے لیے سابقہ اہلیہ انجلینا جولی سے درخواست کرنے پر مجبور ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا نے بریڈپٹ کو ان کے بچوں میڈوکس، پیکس، زہارا، شایلو اور 16 سالہ جڑواں بچے نوکس اور ویوان سے دور کر دیا ہے۔
اداکار کے ایک ذرائع کے مطابق بریڈپٹ نے اپنے بچوں کے لیے ہار نہیں مانی لیکن انجلینا سے علیحدگی نے ان کیلئے صورت حال کو بہت مشکل بنا دیا ہے،جتنا وقت گزر رہا ہے، ان کیلئے یہ دکھ بڑھتا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 60 سالہ بریڈ پٹ کے اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں جبکہ انجلینا کے ساتھ قانونی جنگ تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلم"سن آف سردار"کے ہدایتکار کا بیٹا کارحادثے میں ہلاک
بریڈ پٹ کو یہ بات بھی شدید غم میں مبتلا کر رہی ہے کہ ان کے بچوں نے والد کے نام کو اپنے نام سے ترک کردیا ہے،ایک بچے شایلو نے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا ہے۔
فی الحال صرف سب سے چھوٹے دو جڑواں بچے ویوین اور نوکس اپنے والد کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں جبکہ باقی بچوں اور بریڈ کے درمیان فاصلے پائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب انجلینا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے ’ماں ہونا سب سے اہم ہے‘ اور وہ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ خوشی اپنے بچوں میں پاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بچوں کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔