(ایاز رانا)عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ، ایک ہی دن میں 1600 روپے اضافہ ہو گیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 75ہزار 900 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 1372 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر مہنگا ہوکر 2647 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 3400 روپے پر برقرار ہے۔