4695پوائنٹس اضافے کیساتھ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 

Nov 27, 2024 | 17:32:PM
4695پوائنٹس اضافے کیساتھ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اقدامات رنگ لانے لگے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 99ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست تیزی پر اختتام ہوا ہے ، آج 100 انڈیکس 4ہزار 695 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 99ہزار 269 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12  پیسے   مہنگا ہو کر 277.84 روپے سے بڑھ کر  277.96 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 97 پیسے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 16 پیسے مہنگا ہوکر 292.51 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.06 روپے  اضافے سے  350.95 روپے پر پہنچ گیا ،یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار  ہے،سعودی ریال 74.18 روپے پر برقرار ہے ۔