ساہیوال؛جرم ثابت ہونے پر دہشتگرد وحید اللہ پٹھان کو31سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چودھری) انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال نے جرم ثابت ہونے پر دہشتگرد وحید اللہ پٹھان کوسخت سزا سنا دی۔
سپیشل جج اے ٹی سی ساہیوال ضیا اللہ خاں نے دہشتگرد کو سزا کا حکم سنادیا،کالعدم تنظیم کے وحید اللہ پٹھان کو دھماکہ خیز مواد رکھنے اور دہشتگردی کا جرم ثابت ہونے پر 31سال قید سخت کی سزا کا حکم سنایاگیا،عدالت نے مجرم کو 4، 5 ایکسپلوزیو ایکٹ میں 17سال قید اور 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ میں 14 سال قید سخت کی سزائیں سنائیں۔
یاد رہے کہ 22 نومبر 2023 کو نہر لوئر باری دو آب پل بلاک نمبر 2 چیچہ وطنی سے سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی،پھر بڑا اضافہ ہوگیا