احتجاج میں توڑ پھوڑ اور شر انگیزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Nov 27, 2024 | 18:02:PM

(ارشاد قریشی) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور شر انگیزی کرنے والے 35کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ احتجاج کے دوران اٹک میں توڑ پھوڑ،جلاو گھیراو،پولیس پر حملوں میں ملوث 35ملزمان ڈیوٹی جج کی عدالت پیش کردیا،ڈ یوٹی جج نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت( اے ٹی سی) پیش کرنے کا حکم بھی دیا،ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ڈیوٹی جج عبدالرزاق کی عدالت سے حاصل کیا گیا۔

تھانہ ہنجرا اٹک سے 30،حسن ابدال سے 5ملزمان عدالت پیش کئے گئے تھے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی عدم موجودگی پر ملزمان کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہمارے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، عمران خان کی کال تک دھرنا جاری رہےگا،علی امین گنڈاپور

مزیدخبریں