(24 نیوز )سابق امریکی وزیر خارجہ ولیم ہیگ حریف پیٹر مینڈیلسن کو شکست دیکر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب ہوگئے۔
لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں،ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ رہ چکے ہیں ،ولیم ہیگ کنزرویٹوپارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں ،ولیم ہیگ آئندہ 10برس کے لیے چانسلر منتخب ہوئے،63 سالہ ولیم ہیگ 10سال تک فرائض سرانجام دیں گے۔
ولیم ہیگ 1997سے 2001تک برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ رہے، اور ولیم ہیگ 2010سے 2014تک برطانوی وزیرخارجہ بھی رہے،خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے،تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر متنخب
Nov 27, 2024 | 18:13:PM