وزیر داخلہ کی شرپسندوں کے حملے میں زخمی اے ایس پی کو فوری لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آبادمیں احتجاج کے دوران شرپسندوں کے حملے میں زخمی اسلام آباد پولیس کے اہلکار اے ایس پی محمد علیم کو فوری لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گزشتہ روز شرپسندوں کے پتھراو سے اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہوئی اور انہیں پمز میں داخل کیا گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے پمز اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت کی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اے ایس پی محمد علیم سے خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے بارے پوچھا۔
بعد ازاں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،زخمی اے ایس پی محمد علیم کا لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں علاج کرایا جائے گا،اس سلسلے میں انہوں نے زخمی اے ایس پی محمد علیم کو مزید علاج کے لیے لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں شفٹ کرنے کے احکامات دیئے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ زخمی اے ایس پی محمد علیم کو آج ہی لاہور شفٹ کرنے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج میں توڑ پھوڑ اور شر انگیزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور