پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے ، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے .
لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لاتا ،جو کچھ ہو رہا ہے اس کی اصل بنیاد 2024 فروری الیکشن کی چوری ہے ،حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے،ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا،تب ہی ملک میں امن ہوگا، عوام کی سوچ اور ہے ،اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے،جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا میں اس کی مذمت کرتا ہوں،انہیں جلسے کی اجازت ہونی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی،حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے،طاقتور حلقوں نے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نا کیا تو ملکی حالات کنٹرول سے باہر ہونگے
26 ویں ترمیم جس پر حکمران خوش تھے کہ 9 گھنٹوں میں معاملا ٹھیک ہوگیا،اس معاملے کو ایک ماہ تک لے گئے تب اتنا بڑا مارکہ سر ہوا،اس میں پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا ،اگر 26 ویں ترمیم ہو سکتی ہے تو پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیاں مذاکرات میں کردار ادا کر سکتے ہیں ،الیکشن آئین کے تحت ہو اسٹیبلشمنٹ کو حق نہیں کہ ان کی مرضی کی حکومت ہو،بلوچستان کہ حالات یہ ہیں کہ وہاں کوئی حکومت ہے ہی نہیں،پارا چنار واقعے پر کہوں گا کہ قبائلی علاقہ ہے جرگہ کا کردار ادا کر سکتے ہیں،کوئی شک نہیں پی ٹی آئی کا کارکن مخلص ہے،اپنے کارکنان کو تشدد سے پاک صحیح راستہ دکھانا سیاسی جماعتوں کا فرض ہے ،مدارس بل پر اگر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے تو پھر کانفرنس بلائیں گے۔