پاکستان اور کورین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون (WANG GEON) نے شرکت کی،مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا،جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF 150) اور (151 CTF) کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں،CTF-150 اور CTF-151 کا مقصد سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں،پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی انتخابات؛ چانسلر کے نام کا اعلان ہو گیا