احتجاج کی آڑ میں مفاد عامہ کے امور میں رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں،وزیر اعلٰی بلوچستان

Nov 27, 2024 | 18:59:PM

(عیسیٰ ترین) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بات چیت کا دروازہ کھلا ہے اصلاحات پر جنہیں تحفظات ہیں آئیں بات کریںم،احتجاج کی آڑ میں مفاد عامہ کے امور میں رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں۔ 

 وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان،سیکرٹری صحت مجیب الرٰحمان،  ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل  نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ صحت میں میرٹ پر تعیناتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ، ان کا کہنا تھا کہ خلاف میرٹ بھرتی کرنے اور بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی،جامع اصلاحات کے نتائج نظر آنے چاہئیں، صحت اور تعلیم کے مسائل کا حل نکل آئے تو عوام کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے  میں ڈھائی لاکھ "سرکاری بابو " تعینات ہیں ، سروس ڈلیوری کا نظام اطمینان بخش نہیں، صحت کے شعبے کے لیے مختص وسائل کا فائدہ عام آدمی کو ملنا چاہیئے،انہوں نے اصلاحات کے آڑے آنے والے مافیاء کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فائنل نہیں مس کال،پی ٹی آئی کارکنان موجود رہے،لیڈرشپ بھاگ گئی،گورنر خیبر پختونخوا

مزیدخبریں