زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر 50ہزار تک جرمانہ عائد ہوگا 

Nov 27, 2024 | 19:46:PM

(عمیر عظمت) زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے جرمانوں کی تفصیلات  سامنے آ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  ٹیکس نادہندگان کو 10 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہو گا،12 لاکھ روپے سے کم آمدن کا ٹیکس نہ ادا کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہو گا ،4 کروڑ روپے تک کی آمدن پہ ٹیکس نہ دینے والوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ہو گا ،40 ملین روپے سے زائد آمدن والے ٹیکس نادہندگان کو 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ زرعی شعبے سے زرعی انکم ٹیکس وصولی کی تجویز فنانس ایکٹ 2024 میں سامنے آئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو خوشخبری سنادی

مزیدخبریں