بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

Nov 27, 2024 | 20:30:PM

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی عدالت  نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی تھی،سپیشل پراسکیوٹر راؤ عبد الجبار خان اور پراسکیوٹر رانا آزر نے ضمانتوں کیخلاف دلائل دیئے،بانی پی ٹی آئی پر نو مئی  جلاؤ گھیراؤ کی سازش اور منصوبہ بندی کا الزام ہے،پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر نے کی استدعا کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ضمانت کے حق میں دلائل دیئے،جناح ہاؤس حملہ کیس،عسکری ٹاور حملہ کیس اور تھانہ شادمان نذر  آتش کیس سمیت 8 مقدمات میں بعد از گرفتاری  ضمانت مسترد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی انتخابات؛ چانسلر کے نام کا اعلان ہو گیا

مزیدخبریں