(راؤ ارشاد)راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان ہو گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے احتجاج کے باعث بند کئے گئے تھے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیاتھا،تین روز بند رہنے والے اداروں کو کل کھولا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ شہر بھر میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا گیا،تمام راستوں سے کنٹینرز بھی ہٹا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا