پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ،ایک اور کیس رپورٹ

Nov 27, 2024 | 22:01:PM

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کیس رپورٹ ہوا۔ 

قومی ادارہ صحت میں قائم انسدادِ پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی جس کے مطابق پاکستان میں رواں سال 2024 کا 56واں پولیو کیس رپورٹ ہوا۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان سے یہ رواں سال کا ساتواں پولیو کیس ہےجو کہ جنوبی کے پی کے سات پولیو کے مقامی اضلاع میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان سے 26، خیبرپختونخوا سے 15 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،سندھ سے 13،پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں کب سے ہونگی، اہم خبر سامنے آ گئی  

مزیدخبریں