کورونا سے مزید13اموات۔۔1445 مریضوں کی حالت تشویشناک

Oct 27, 2021 | 08:24:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ 516نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.34فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں38ہزار430افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے،516مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار445مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کو سکیورٹی فورسز کے نام کردیا