( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خاتون کا سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر دکھانے کے لئے ہاتھ کی فوٹو عزیز و اقارب ، دوستوں اور دیگر لوگوں کو شئیر کرنا گلے پڑ گیا ۔ کیونکہ لوگوں نے انگوٹھی کی تعریف کرنے کی بجائے ایک ایسی چیز نوٹ کر لی کہ الٹا خاتون کے ساتھ ہمدردی کا اظہار شروع کر دیا۔
انگلش اخبار ’دی سن‘ کے مطابق اس برطانوی خاتون نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اسے ’ہاں‘ کہہ دی‘۔ لیکن خاتون نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے ہاتھ کی حالت کو صیح طریقہ سے نہیں دیکھا۔ خاتون کی جانب سے اپنے ہاتھ کی جو تصویر پوسٹ کی گئی تھی اس میں اسکی انگوٹھی والی انگلی بری طرح سوجھی ہوئی تھی کیونکہ انگوٹھی کا سائز چھوٹا ہونےکی وجہ سے وہ انگلی میں پھنس گئی تھی اور انگلی کا رنگ لال رنگ ہو چکا تھا۔ تصویر سے لگ رہا تھا کہ کہیں خاتون کو انگوٹھی نکلوانے کیلئے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن نہ کروانا پڑ جائے۔
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے بڑے دلچسپ کمنٹ دیئے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”اوہ سویٹ ہارٹ، یہ دیکھ کر ہمیں بھی درد ہونے لگا ہے۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”اوہ میرے خدا، یہ انگلی اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہی ہے‘‘۔ایک لڑکی نے لکھا کہ ”منگنی کے شوق میں اپنی انگلی کی جلد نہ کٹوا بیٹھنا‘‘۔اس پوسٹ پر کمنٹس میں جہاں لوگ خاتون کے مذاق اڑا رہے ہیں وہیں اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید13اموات۔۔1445 مریضوں کی حالت تشویشناک