ٹک ٹاک پرخوبصورت چہرے کی تصویر کیسے آئے گی ۔۔۔ڈاکٹر  نے حل بتا دیا

Oct 27, 2021 | 09:42:AM
ٹک ٹاک، تصویر، خوبصورت
کیپشن: ٹک ٹاک تصویر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک پرخوبصورت تصویر شئیر کرنے کے واسطے آپ کے چہرے کا کونسا حصہ اچھا لگے گا، اس مشکل کو ایک برطانوی ڈاکٹر نے حل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کے ایمرجنسی فزیشن ڈاکٹر فیض نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ہمارے چہرے کی کون سی سائیڈ پرکشش ہو گی؟ اس کا فیصلہ ہمارے دماغ کا وہ حصہ کرتا ہے جو جذبات اور تاثرات کو کنٹرول کرتا ہے۔ ٹک ٹاکر ڈاکٹر نے اس چیز کو  کنفرم کیا ہے کہ اس بات میں وزن ہے کہ ہمارے چہرے کی ایک سائیڈ ایسی ہوتی ہے جدھر سے تصویر خوبصورت آتی ہے۔ڈاکٹر فیض نے کہا کہ آپ تاریخی پینٹنگز کو بھی ذہن میں لائیں، ان میں 60فیصد سے زائد  پینٹنگز بھی چہرے کی بائیں سائیڈ سے بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے چہرے کی بائیں سائیڈ زیادہ پرکشش ہوتی ہے اور اس سائیڈ سے ان کی تصویر زیادہ خوبصورت آتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے دماغ کادایاں حصہ جذبات اور تاثرات کو کنٹرول کرتا ہے اور یہی حصہ ہمارے چہرے کے بائیں حصے کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے چہرے کے بائیں حصے پر جذبات اور تاثرات کا اظہار بہتر طور پر ہوتا ہے۔ چنانچہ لوگ اس سائیڈ کو پرکشش پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ہائے میری انگوٹھیاں‘۔۔برطانوی خاتون کو منگنی کے دن  کی تصویر  شئیر کرنا گلے پڑ گیا