برائلر مرغی کا گوشت مزیدکتنا مہنگا ہوا? جانیے

Oct 27, 2021 | 10:23:AM
مرغی کا گوشت کتنا مہنگا ہوا
کیپشن: مرغی کا گوشت فاءل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برائلر مرغی کا گوشت  11 روپے  اضافہ ہونے کے بعد 351 روپے فی کلو ہوگیا،مرغی کا گوشت ساڑھے تین سو روپے سے بھی مہنگا ہونے پر صارفین پریشان ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت ایک بار پھر گیارہ روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔گذشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 340 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا۔دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ بھی اضافہ کے بعد 234 روپے ہوگیا جبکہ پرچون ریٹ 242روپے ہوگیا ہے۔

شہریوں کا  کہنا ہے کہ اسی طرح مہنگائی بڑھتی رہی تو ان کے لیے گھر کا کچن چلانا مشکل ہوجائے گا۔

صدر پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ مرغی کی فیڈ مہنگی ہونے سے برائلر مہنگا ہوا، حکومت نے ریلیف فراہم نہ کیا تو پولٹری ایسوسی ایشن احتجاج پر مجبور ہوگی۔

فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافہ سے 172 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار چالیس روپے ہوگیاہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا تو اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: رضوان کی نماز ۔۔وقار یونس کا جارحانہ تبصرہ۔۔ہرشا بھوگلے نےمعافی کا مطالبہ کر دیا