سعودی عرب نے ایسے وقت میں ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے، وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے 1.2 ارب ڈالر کی ریفائن پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ پر بھی محمد بن سلمان سے اظہارِ تشکر کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے، بشمول سعودی عرب نے ایسے وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔
I want to thank HRH Prince Mohammad bin Salman for supporting Pak with $3 bn as deposit in Pak's central bank & financing refined petroleum product with $1.2 bn. KSA has always been there for Pak in our difficult times incl now when world confronts rising commodity prices.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 27, 2021
یہ بھی پڑھیں: کیا کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کر یں گے یا۔۔۔۔؟