سعودی عرب کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب کی جانب سے بھاری امداد کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آ ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 72 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 174 روپے پر آ گیاہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے ۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 175.27 روپے سے گر کر 173.55 روپے کا ہوگیا،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.20 ارب ڈالرکی سپورٹ سے پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ میں سہولت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کیساتھ بدتمیزی۔ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا