(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان الہی نے منافع نہ بڑھانے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے،ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہیٰ اور سیکرٹری جہاں زیب ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 2013 سے ان کا پرافٹ مارجن نہیں بڑھایاگیا جب کہ ٹیکس بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلرز منافع نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے، اگر منافع نہ بڑھایا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کر دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے قبل ہی آئل کمپنیاں تیل کی فراہمی بند کردیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی