کشمیر  پربھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ،مظاہرے ، ہڑتال

Oct 27, 2021 | 13:57:PM
بلیک ڈے، کشمیر،
کیپشن: بلیک ڈے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر ،آزاد جموں کشمیر  اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر  میں بھرپور مظاہرے کئے جار رہے ہیں اور  وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم سیاہ کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور کشمیری عوام آزادی کے حق میں نعرے  بلند  کر رہے ہیں۔یوم سیاہ  کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا، 7 دہائیوں میں بھارت نے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بیٹے سے پنگا۔۔۔استانی کا اپنے سکول کے طالب علم پر چاقو سے حملہ