ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ۔بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ 

Oct 27, 2021 | 15:30:PM
بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ 
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ آمنے سامنے ہونگے، بنگلہ دیش  نے انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش اس سے پہلے اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے جب کہ انگلینڈ کی شروعات جیت کے ساتھ ہوئی تھی، انگلینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی ۔

واضح رہےورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جائینگے،شام 7بجے دوسرے میچ میں نمیبیا اسکاٹ لینڈ کے مد مقابل ہوگا،اسکاٹ لینڈ اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے۔
 ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش ، انگلینڈ، ٹاس جیت کر، بیٹنگ، ہار چکی، شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:    پولیس وین پر فائرنگ۔۔ اے ایس آئی سمیت چار اہلکار شہید