آئی سی سی کی تازہ ترین ریکنگ ،پاکستانی ٹیم کی پوزیشن میں  بہتری

Oct 27, 2021 | 15:44:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ،بولرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حارث روف 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے،بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کا بیٹنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو گیا ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راونڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ۔بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مزیدخبریں