ایم این اے سے تلخ کلامی کا معاملہ۔۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موقف سامنے آ گیا

Oct 27, 2021 | 16:34:PM

(24 نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسی اور رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ پر جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کی گرفتاری کاحکم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکم عدالت میں دیتا ہوں راہ چلتے نہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ روزانہ پیدل سپریم کورٹ آتا ہوں، صبح پارلیمنٹ کے سامنے فٹ پاتھ پر مشکوک گاڑی سامنے آئی۔مجھے نہیں معلوم گاڑی میں کون تھا۔صرف پولیس سے گاڑی سے متعلق پوچھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں بیٹھے شخص نے سخت زبان استعمال کی اور گاڑی پارلیمنٹ میں لے گیا۔پارلیمنٹ کے گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو گاڑی چیک کرنے کا کہا۔گاڑی نے پارلیمنٹ سے واپس آکر پھر میرا راستہ روکا۔گاڑی میں موجود نامعلوم نے پھر برا بھلا کہا مگر میں خاموش رہا۔
قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ غیر قانونی نمبر پلیٹ دیکھ کر پولیس کو صرف گاڑی چیک کرنے کا کہا، لاقانونیت پر میں اپنے ڈرائیور کا بھی چالان کروا دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:آپ نے تو ٹی وی نہیں توڑا۔۔ محمد عامر کے ٹویٹ پر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ۔بڑی بات کہہ ڈالی

مزیدخبریں