مذہبی جماعت کا دھرنا روکنے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

Oct 27, 2021 | 16:51:PM

(24نیوز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مذہبی جماعت کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔وزیر اعظم عمران خان نے راستے روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنوں کا نہیں دہشتگردوں کا کام ہے۔ جبکہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی ۔جبکہ حکومت نے لانگ مارچ روکنے کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مظاہرین کو کسی صورت جہلم سے آگے نہیں آنے دینا ۔ جہلم پل پر رینجرز تعینات کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سرائیکی شاعر کو سائیکل پر ہسپتال لے جانے کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں