اسلامی نظریاتی کونسل نے زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا کو غیر اسلامی قرار دیدیا

Oct 27, 2021 | 17:54:PM
اسلامی نظریاتی کونسل،اجلاس،اہم فیصلے
کیپشن: اسلامی نظریاتی کونسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل کا 225 واں دو روزہ اجلاس ختم، اعلامیہ جاری، اسلامی نظریاتی کونسل نے زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا کو غیر اسلامی قرار دیدیا۔کونسل نے دیگر سزائیں دینے کی تجویز دیدی ۔

کونسل نے تعلیمی اداروں میں عربی لازم کرنے کے بل 2020ء کی تائید کر دی۔ عربی زبان کی تدریس کے لیے اقدامات کرنا دینی اور آئینی تقاضا ہے، اعلامیہ ۔تجویز  دی گئی کہ ثانوی تعلیمی اداروں میں بطور اختیاری مضمون فارسی ، ترکی اور چینی زبان کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے۔ کونسل نے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کو ایک مستحسن قدم قرار دیا ۔وزیر اعظم پاکستان اقدام کو دور رس مثبت نتائج کا پیش خیمہ قرار دیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ لگنے کے واقعات پر کونسل کا تشویش کا اظہار۔ حکومت اور سی ڈی اے ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں ،  علماء مساجد میں ماحولیات اور شجرکاری کے حوالے سے خطبات جمعہ اور دروس میں اسلامی تعلیمات بیان کریں۔ دینی مدارس میں گلشن قرآنی (قرآنی گارڈنز) متعارف کرائے جائیں۔ مدارس و مساجد کے خالی رقبوں میں قرآنک گارڈنز قائم کئے جائیں۔  مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سخت سزائیں دی جائیں۔ کو نسل کی جا نب سے خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے مسودہ بل میں چند ترامیم کی سفارش، کونسل نے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کو ایک مستحسن قدم قرار دیا۔ وزیر اعظم پاکستان کے اس اقدام کو دور رس مثبت نتائج کا پیش خیمہ قرار دیا۔کونسل نے ملتان میں عید میلاد النبیﷺ کے دوران جلوس میں حورِ جنت کے نام پر کئے جانے والے عمل کو نامناسب قرار دیا ۔واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈارک نیٹ پر غیر قانونی تجارت، کئی ممالک میں چھاپے، گرفتاریاں