مذہبی جماعت سے متعلق بھارتی اکاؤنٹس سے نفرت انگیز مواد ،ایف آئی اے کا کر یک ڈا ئون

Oct 27, 2021 | 18:26:PM
ایف آئی اے،مذہبی جماعت،کر یک ڈا ئون
کیپشن: ایف آئی اے،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مذہبی جماعت کے مارچ کے حوالے سے ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نفرت انگیز مواد کی تانے بانے بھارت سے ملے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو پندرہ سے زائد ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملے جو بھارت سے نفرت انگیز مواد پھیلاتے ہیں۔ زرائع سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے حوالے سے بھارت سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے نفرت انگیز مواد پھیلایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ  انڈین اکاؤنٹس سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  ایف آئی اے نے انڈین اکاؤنٹس سمیت دیگر ہینڈلرز کے اکاونٹس بلاک کروانے کے لیے پی ٹی اے کو آگاہ کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک سیاسی نہیں بلکہ ایک دہشتگرد جماعت ہے ،فواد چوہدری