بھارت آر ایس ایس کے ذریعے کشمیر میں نسل کشی کروا رہا ہے، رحمان ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی پریس کانفرنس، کشمیر کے یوم سیاہ پر مودی مظالم کی شدید مذمت اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنی پر یس کا نفر نس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔ آج کشمیر میں بھارتی کرفیو، ظلم و بربریت کا 814 واں سیاہ ترین دن ہے۔ تاریخ کے لمبے ترین کرفیو سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل و نازی کیمپ بن چکا ہے۔ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی اور مودی کے مظالم کا نوٹس لے۔ بھارت آر ایس ایس کے ذریعے کشمیر میں نسل کشی کروا رہا ہے۔
رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت داعش کو نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔ ٹھوس شواہد کے باوجود بھی حکومت بھارت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں کیوں نہیں جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کا خودرادیت کا حق دلوا دے کچھ ممالک کے اپنے مفاد کے حصول تک پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھا جا ئے گا، جسکی وجہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایف اے ٹی ایف کی پاکستان مخالف پالیسیاں اور ہماری بزدلی ہے۔ 2018 میں پیشنگوئی دی تھی کہ ڈالر کی قیمت 180 روپے تک جائیگی، آج کہہ رہا ہوں کہ ڈالر 190 اور 200 روپے تک جائیگا، حکومت غریب سے نوالہ نہ چھینے ورنہ عوام اقتدار و پارلیمنٹ چھین لے گی، سیاستدانوں کی یہ سیاست غریب کے ووٹ سے ہے، غربت کا خاتمہ کیا جائے نا کہ غریب کا۔
یہ بھی پڑھیں:پوجا بترا 45 سال کی عمر میں سنبھال کر رکھ رہی ہیں اپنی خوبصورتی۔۔ دیکھئے نایاب تصاویر