ملتان :جلوس میں حور دکھانے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملتان میں جلوس میں لڑکی کو حور کےطورپرپیش کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے برہمی کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں رحمۃ للعالمین ﷺاتھارٹی کےقیام سے متعلق قرارداد پربحث ہوئی۔اجلاس میں 12ربیع الاول پرملتان میں خاتون کو حور کےطورپرپیش کرنے پر ممبران نے اظہار برہمی کیا۔ کونسل کا کہنا تھاکہ اسلام میں اس طرح خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے، مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
A motion of adjournment has been filed in the Punjab Assembly against the maiden, by presenting herself as a ‘Hoor’ in the procession of 12th Rabi ul Awal, Multan. The adjournment motion was filed by PTI member Punjab Assembly Simabia Tahir.#PTIGovernment pic.twitter.com/HOuCwN5mnt
— Kehkashan Bukhari (@kehkashan_) October 22, 2021
اسلامی نظریاتی کونسل نے نعت خوانی، مرثیہ، قصیدہ اور نوحوں کو گانےکی طرز پر پیش کرنےکی مخالفت کرتے ہوئے مذہبی رسومات اور مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کرنے کی تجویز دی۔
واضح رہے کہ اس ماہ کی 19 تاریخ کو پیغمبر اسلام کی ولادت کی مناسبت سے 12 ربیع الاول کے دن ملتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ایک خاتون کو سفید لباس پہنے سٹیج پر بیٹھے دیکھا جا سکتا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ تحریر میں لکھا گیا تھا ملتان میں خاتون کو ''حور'' کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے جیت کا خمار ۔۔حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے۔۔ثانیہ مرزا نے یادکرایا