سوئی گیس ککنکشنز پر پابندی ۔۔نئے 27 لاکھ صارفین کو کنکشن نہیں مل سکے گا

Oct 27, 2021 | 19:50:PM

(24نیوز)حکومت کا سوئی گیس کے کنکشنز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ۔فیصلے کی وجہ سے27 لاکھ صارفین کو گیس کنکشن نہیں مل سکے گا۔

تفصیلات کےمطابق قدرتی گیس میں مسلسل کمی کی وجہ سے مزید کنکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ گیس کنکشن نہ ملنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین سستی گیس کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی میں مجموعی طور پر 27 لاکھ صارفین نے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔ لاہور ریجن میں اڑھائی لاکھ صارفین نے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔ ماہ دسمبر دو ہزار سترہ میں جمع ہونیوالی درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء التواء کا شکار ہو گیا ۔اس سے قبل صارفین کو چار سال کے انتطار کے بعد سستی گیس کا کنکشن مل جاتا تھا ۔فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت بھی صارفین کو گیس کنکشن فراہم کئے جا رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل نے زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا کو غیر اسلامی قرار دیدیا

مزیدخبریں