(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی کہ جتنی آج ہے،ملک میں جس سطح پر بے روزگاری اور غربت آج ہے، ماضی میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوئی۔کارکن سڑکوں پر نکلیں، ہم دیگر سیاسی جماعتوں کو کہیں گے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا جمہوری آپشن استعمال کریں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بدھ کو یونین کمیٹی 16 کے محلہ مراد واہن میں دیرینہ جیالے مرحوم حاجی عیدن خان بھٹو کی آبائی رہائش گاہ پرپہنچے اورمحلہ مراد واہن میں کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پریوسی صدر یوسف بھٹو اور جنرل سیکرٹری نور حیدر ابڑو بھی موجودتھے۔بلاول بھٹو زرداری نے حاجی عیدن خان بھٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے کرم اللہ بھٹو جبکہ غلام حیدر بھٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے جمن بھٹو سے تعزیت کی۔انہوں نے دیدار مہر کے انتقال پر صاحبزادے شمشاد مہر اور میر محمد بھٹو کے انتقال پر پوتے شاہنواز بھٹو سے اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کوجیالوں نے علاقے کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
بلاول بھٹونے جیالوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے مزدور، کسان اور ہر عام آدمی اس وقت پیپلزپارٹی کی جانب دیکھ رہا ہے،جب پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہے تو عام آدمی فیصلے لیتا ہے۔ جب پیپلزپارٹی حکومت میں تھی تو ہم عوام کو مشکلات سے نکالتے تھے اور موجودہ حکومت عوام کو مزید مشکلات کے حوالے کررہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ جمعہ 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں جیالے معاشی قتل کے خلاف میدان میں نکلیں گے۔اگر اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو یہ حکومت نہیں بچے گی۔کارکن سڑکوں پر نکلیں، ہم دیگر سیاسی جماعتوں کو کہیں گے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا جمہوری آپشن استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔کیا کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کر یں گے یا۔۔۔۔؟
اتنی مہنگائی ۔۔کارکن سڑکوں پر نکلیں۔ ۔بلاول بھٹو
Oct 27, 2021 | 20:17:PM