(24نیوز) ٹنڈو آدم کھیبر کے نزدیک کار اور مسافر وین میں حادثہ ۔ حادثے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق،میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ٹنڈوآدم کی نامور صنعتکار فیملی سے ہے ۔ حادثے میں ایک سالہ محمد موسیٰ اور دو سالہ لڑکی ماہ نور جاں بحق ہو ئے۔ جبکہ بچوں کا باپ ولید آرائیں اور انکی بیوی زخمی ہو گئے ۔ جاں بچوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ٹنڈوآدم کے پرائیویٹ ہسپتال لایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سوئی گیس کے کنکشنز پر پابندی ۔۔نئے 27 لاکھ صارفین کو کنکشن نہیں مل سکے گا