زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔۔سودا لینے گئی 8 سالہ بچی کو دکاندا ر نےزیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا

Oct 27, 2021 | 22:42:PM
لاڑکانہ،بچی،مبینہ زیادتی،دکاندار
کیپشن: پچی سے مبینہ زیادتی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاڑکانہ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 55 سالہ شخص کی مبینہ زیادتی کا انکشاف ۔

تفصیلات کے مطابق باڈہ شہر کے تقی شاہ محلہ میں 8 سالہ بچی کو 55 سالہ دکاندار غلام حسین بروہی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔واقعہ  کے خلاف ورثا کا روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ورثا کا کہنا ہے کہ  بچی دکان پر چیز لینے گئی تو دکاندار غلام حسین بروہی نے موقع کا فائدہ اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے بھی واقعہ کا کیس لینے سے انکار کردیا اور نہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کا لیٹر جاری کیا۔

دوسر ی جا نب ایس ایچ او باڈہ شاہد میمن  کا کہنا ہے کہ تمام تر الزامات غلط ہیں۔ معاملے کی ابتدائی رپورٹ لی گئی ہے ۔متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی  یا زیادتی کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوہی چاولہ دیوالی پر خود کر رہی ہیں گھر کی صفائی، عالیشان بنگلہ دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا