شمالی وزیرستان: انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے پر 4 افراد گرفتار

Oct 27, 2022 | 09:41:AM

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں عوام کو پولیو مہم کے بائیکاٹ پر اکسانے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

ڈی سی شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں خیسور کے رہائشی 4 افراد کو کار سرکار میں مداخلت، انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے اور عوام کو پولیو مہم کے بائیکاٹ پر اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے 69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے، سروے

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بار بار جرگوں اور مذاکرات کے باوجود ملزمان نے رواں ماہ جاری انسداد پولیو مہم میں بھی رکاوٹ بننے کی کوشش کی جس پر ضلعی انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔

مزیدخبریں