(ویب ڈیسک) کراچی میں پاک کالونی جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن 19 اکتوبر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار نہال اور شہری شکیل کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی تلاش میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کے 69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے، سروے
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اعجاز مارا گیا، ہلاک ملزم اعجاز پولیس اہلکار نہال اور شہری شکیل کے قتل میں ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لیاری سے کچھ روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔