ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 مریض رپورٹ

Oct 27, 2022 | 10:33:AM

(24 نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 مریض رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 904 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 46 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 58 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس سے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی میں سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 1 ہزار 921 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 18 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 94 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں کورونا کے 612 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 47 فیصد تک پہنچ گئی۔

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 998 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 50 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 757 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6 مریض رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 79 فیصد رہی۔ حیدرآباد میں کورونا کے 71 ٹیسٹ ہوئے جس میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

مزیدخبریں