ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو 206 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 206 رنز کا ہدف دیدیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 205 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما محض 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ پر 163 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، ڈی کوک 38 گیندوں پر 67 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روسو نے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی۔ انکی اننگز میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
دیگر بیٹرز میں ٹرسٹن اسٹبس 7، ایڈن مارکرم 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد، حسن محمود اور عفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔