بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ، کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، واشنگٹن میں آج بھارتی سفار تخانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کی اپیل پر آج امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، سرحد پر فضائی اڈہ کیوں قائم کررہا ہے؟
یوم سیاہ کے موقع پر حریت رہنماؤں نے بھی مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، اس سلسلے میں صدر آزاد کشمیر نے امریکا میں کشمیری کمیونٹی کے اجلاس اور کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے قیام پاکستان کے ڈھائی ماہ بعد 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر اپنی فوج اتار کر اس پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا۔