امریکی شخص نے کینسر سےآنکھ کھونے کے بعد اسے ٹارچ میں بدل دیا

Oct 27, 2022 | 11:53:AM
امریکی شخص نے کینسر سےآنکھ کھونے کے بعد اسے ٹارچ میں بدل دیا
کیپشن: گوگل
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شخص نے چشم کشا ایجاد کر ڈالی۔ برائن اسٹینلے، جنہوں نے کینسر کی وجہ سے  اپنی ایک آنکھ کھو دی تھی اپنی مدد آپ کے تحت مصنوعی آنکھ بناڈالی۔

انجینئر نے اپنی مصنوعی آئی بال کو مکمل طور پر کام کرنے والی ٹارچ میں تبدیل کر دیا۔انجینئیر اور جدت پسند نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس کی مصنوعی آنکھ دکھائی گئی ہے۔ویڈیو میں ہیڈ لیمپ کے طور پر اس کی ٹائٹینیم سائبر آئی کی صلاحیت کا ایک مختصر مظاہرہ  بھی دکھایا ہے۔ ویڈیو میں مسٹر سٹینلے نے کہا کہ 'ٹائٹینیم سکل لیمپ' اندھیرے میں پڑھنے کے لیے بہترین ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گرم نہیں ہوتی اور اس کی بیٹری لائف 20 گھنٹے ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Brian Stanley (@bsmachinist)


اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی پذیرائی ملی ہے۔ صرف 2 دنوں میں اسے 1 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "ٹھیک ہے، یہ زبردست ہے۔" ایک اور نے لکھا، " آپ خود اپنی روشنی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔لہکن نقصان یہ ہے کہ ہر کوئی  آپ سےتوقع کرے گا کہ خوفناک جنگل میں سب سے پہلے آپ جائیں۔"

ضرور پڑھیں : مادری زبان میں گالی دینے کے حیران کن فوائد
"اس ہالووین میں یہ آسانی سے ٹرمینیٹر کو ڈراسکتا ہے،" تیسرے صارف نے تبصرہ کیا۔ "لیکن یہ کیمپنگ کے لیے کتنا کارآمد ہوگا"۔