(ویب ڈیسک)امریکا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شخص نے چشم کشا ایجاد کر ڈالی۔ برائن اسٹینلے، جنہوں نے کینسر کی وجہ سے اپنی ایک آنکھ کھو دی تھی اپنی مدد آپ کے تحت مصنوعی آنکھ بناڈالی۔
انجینئر نے اپنی مصنوعی آئی بال کو مکمل طور پر کام کرنے والی ٹارچ میں تبدیل کر دیا۔انجینئیر اور جدت پسند نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس کی مصنوعی آنکھ دکھائی گئی ہے۔ویڈیو میں ہیڈ لیمپ کے طور پر اس کی ٹائٹینیم سائبر آئی کی صلاحیت کا ایک مختصر مظاہرہ بھی دکھایا ہے۔ ویڈیو میں مسٹر سٹینلے نے کہا کہ 'ٹائٹینیم سکل لیمپ' اندھیرے میں پڑھنے کے لیے بہترین ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گرم نہیں ہوتی اور اس کی بیٹری لائف 20 گھنٹے ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی پذیرائی ملی ہے۔ صرف 2 دنوں میں اسے 1 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "ٹھیک ہے، یہ زبردست ہے۔" ایک اور نے لکھا، " آپ خود اپنی روشنی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔لہکن نقصان یہ ہے کہ ہر کوئی آپ سےتوقع کرے گا کہ خوفناک جنگل میں سب سے پہلے آپ جائیں۔"
ضرور پڑھیں : مادری زبان میں گالی دینے کے حیران کن فوائد
"اس ہالووین میں یہ آسانی سے ٹرمینیٹر کو ڈراسکتا ہے،" تیسرے صارف نے تبصرہ کیا۔ "لیکن یہ کیمپنگ کے لیے کتنا کارآمد ہوگا"۔