ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا نیڈرلینڈز کو 180 رنز کا ہدف

Oct 27, 2022 | 13:54:PM

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے گیارویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیدیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا کی بنگلہ دیش کو 104 رنز سے شکست

   بھارتی اوپنر کے ایل راہول ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما نے 53 جبکہ ویرات کوہلی نے 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسن اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں